ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور قابض حکام کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور قابض حکام کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

Wed, 19 Jul 2017 12:18:51    S.O. News Service

دبئی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )العربیہ نیوز چینل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے ایک دروازے بابِ اسباط پر نمازیوں اور قابض اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں ۔چینل کے نمائندے کے مطابق ،زخمی ہونے والوں میں فلسطینی سیاسی شخصیت ڈاکٹر مصطفی البرغوثی بھی شامل ہیں۔اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصی کے تین دروازوں اسباط ، سلسلہ اور مجلس کے سامنے الکٹرونک اسکینروں کی تنصیب کے بعد بیت المقدس میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز یہودی آبادکاروں کو حرم قدسی کے صحنوں پر ایک مرتبہ پھر سے دھاوے شروع کرنے کی اجازت دے دی۔


Share: